: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
فلسطین،8جنوری(ایجنسی) مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ القدس میں اسرائیلی فوج نے دو واقعات میں فائرنگ کرکے چار فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے اور حسب روایت مؤقف اختیار کیا ہے کہ انھوں نے اسرائیلی فوجیوں کو چاقو گھونپنے کی کوشش کی تھی۔ اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چاقوؤں سے مسلح تین حملہ
آوروں نے جوش عتصيون جنکشن پر پہرے پر مامور فوجیوں کو چاقو گھونپنے کی کوشش کی تھی۔فوجیوں نے تینوں کو جوابی فائرنگ کرکے موقع پر ڈھیر کردیا ہے۔ جوش عتصيون مقبوضہ بیت المقدس کے جنوب میں ایک یہودی بستی ہے۔اس کے جنکشن پر گذشتہ تین ماہ کے دوران تشدد کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں اور یہاں پر فلسطینی حملہ آوروں نے اسرائیلی فوجیوں اور شہریوں پر چاقو حملے کیے ہیں۔